پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کودھمکی آمیزای میل بھیجنے والاافسرگرفتار
سائبر کرائم سرکل نے سینئر افسر طارق محمود کا لیپ ٹاپ اوردستاویزات قبضے میں لے لیں
اعلیٰ افسران کو بھیجی جانے والی ای میلز میں ملزم کے ہمراہ دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے ذرائع، فوٹو: فائل
RAHIM YAR KHAN:
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کو بیہودہ اور دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے پی آئی اے کے سینئر افسر کو گرفتار کر کے لیپ ٹاپ برآمد کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کے سب انسپکٹر حبیب الرحمٰن آرائیں نے پی آئی اے کے اعلیٰ افسر کی شکایت پر غیر قانونی طور پر پی آئی اے کی ای میل سروس تک رسائی حاصل کر کے پی آئی اے کے چیئرمین اور ایم ڈی سمیت دیگر افسران کو بیہودہ اور دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے پی آئی اے کے سینئر افسر طارق محمود کو گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کو بھیجی جانے والی ای میلز میں ملزم کے ہمراہ دیگر افراد بھی شامل ہیں جس کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا جبکہ ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ سمیت دیگر دستاویزات بھی برآمد کرلی ہیں ، ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 23/13 درج کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔