ٹیسٹ رینکنگ ایشون نے شکیب سے ٹاپ آل راؤنڈر کی پوزیشن چھین لی
کولکتہ ٹیسٹ میں ایشون نے کیریئر کی دوسری سنچری (124رنز) بنانے کے ساتھ میچ میں 98رنز کے عوض5وکٹیں بھی اپنے نام کیں
ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے روہت شرما نے 63 ویں پوزیشن سے رینکنگ میں انٹری دی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے شکیب الحسن سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ آل راؤنڈر کی پوزیشن چھین لی۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف کولکتہ ٹیسٹ میں ایشون نے کیریئر کی دوسری سنچری (124رنز) بنانے کے ساتھ میچ میں 98رنز کے عوض5وکٹیں بھی اپنے نام کیں، اس کا صلہ انھیں 2درجے ترقی کی صورت میں ملا، اس سے وہ ٹاپ آل رائونڈر بن گئے، ایک ایک درجے تنزلی کے بعد شکیب دوسرے اور جیک کیلس تیسرے نمبر پر چلے گئے،ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے روہت شرما نے 63 ویں پوزیشن سے رینکنگ میں انٹری دی، پیسر شامی احمد کو میچ میں 9وکٹوں کی پرفارمنس نے 53ویں پوزیشن سے سفر شروع کرنے کا موقع فراہم کردیا، بیٹنگ میں پاکستان کے مصباح کا چھٹا اور بولنگ میں سعید کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔