طالبان سے مذاکرات ڈی ریل کرنے کی سازشیں ناکام بنا دیں گے چوہدری نثار

جذبات میں بہنے کا وقت ہے نہ بے مقصد بیانات کا، اسمبلی بحث کی روشنی میں مذاکراتی لائحہ عمل تیار کیا جائیگا

طالبان سے مذاکرات پر خیبر پختونخوا حکومت کواعتماد میں لیں گے،وفاقی وزیرداخلہ۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے گزشتہ روز وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملا قات کی اورطالبان کیساتھ مذاکرات اورفاٹا کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا گزشتہ دنوں ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان سے مذاکرات میں جو تعطل پیدا ہوا ہے حکومت اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل خیبرپختونخوا کی حکومت کو اعتماد میں لیکر وضع کریگی، انھوں نے کہاکہ اس وقت قومی اسمبلی میںبھی اس سلسلے میں بحث جاری ہے جسکا اختتام پیرکو ہونا ہے، حکومت اس بحث کی روشنی میں آئندہ کالائحہ عمل تیارکریگی۔




اس وقت نہ توجذبات میں بہہ جانیکا وقت ہے اورنہ ہی بے مقصد بیانات کابلکہ اس وقت دانشمندی اورفہم وفراست سے قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے۔ادھروفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانامحمدحنیف جالندھری نے کہاہے کہ وفاقی حکومت طالبان سے مذاکرات کاعمل شروع کرنے سے قبل امریکااوردیگرعالمی قوتوں کواعتماد میں لے تاکہ کہیں دوبارہ مذاکرات کیلیے بنائے گئے ماحول کوکسی ایک حملے کے ذریعے سبوتاژنہ کر دیاجائے۔
Load Next Story