بھارتی متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج وینکھیڈے اسٹیڈیم بھی پہنچ گیا

ایک کلب کی جانب سے میچ سے قبل ٹویٹ میں شائقین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ سیاہ شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نہ جائیں۔

ایک کلب کی جانب سے میچ سے قبل ٹویٹ میں شائقین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ سیاہ شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نہ جائیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج وینکھیڈے اسٹیڈیم بھی پہنچ گیا۔


آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے کے دوران کچھ شائقین نے ایسی شرٹس پہن رکھی تھیں جن میں متنازع ترامیم کیخلاف نعرے درج تھے۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہیں۔

ایک کلب کی جانب سے میچ سے قبل ٹویٹ میں شائقین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ سیاہ شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نہ جائیں کیونکہ اس پر پابندی عائد کی گئی ہے، بعد میں ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایسی کسی پابندی کی تردید کردی تھی۔
Load Next Story