ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس نڈال نے فیڈرر کو پچھاڑ کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنالی

ورلڈ نمبرون رافیل نڈال نے روایتی حریف راجرفیڈرر کو شکست دیکر ورلڈ ٹور فائنلز کے فیصلہ کن معرکے میں رسائی پالی۔

لندن:ورلڈ ٹور فائنلز کے پہلے سیمی فائنل میں رافیل نڈال سوئس حریف راجر فیڈرر کیخلاف ایکشن میں۔ فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ نمبرون رافیل نڈال نے روایتی حریف راجرفیڈرر کو شکست دیکر ورلڈ ٹور فائنلز کے فیصلہ کن معرکے میں رسائی پالی۔

ان کی جیت کا اسکور7-5 اور 6-3 رہا، ہفتے کی شب آخری لیگ میچ میں نووک جوکووک نے فرنچ حریف رچرڈ گیسکوئٹ کو ٹھکانے لگایا، مینز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں اسپینش جوڑی ڈیوڈ فرنانڈو ورڈاسکو اور ڈیوڈ ماریرو کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور ان کے برازیلین پارٹنر مارسیلو میلو کو 7-6 اور7-5 سے ہرادیا۔
Load Next Story