واسع جلیل کراچی ہاکی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے

سابق صدرفاروق خان آئندہ چار برس کیلیے سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے

آئندہ 4 سالہ مدت کے لیے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں ہونے والے ان انتخابات میںدیگر عہدیدار بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ فوٹو فائل

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سید واسع جلیل بلا مقابلہ صدر اور محمد فاروق خان سیکریٹری منتخب ہوگئے.

آئندہ 4 سالہ مدت کے لیے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں ہونے والے ان انتخابات میںدیگر عہدیدار بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے، انتخابات سے قبل پی ایچ ایف کی اسکروٹنی کمیٹی کے تحت شہرقائدکے43 کلبز کی اسکروٹنی کی گئی، کمیٹی کے چیئرمین لطافت حسین شاہ کے مطابق21 کلبز کو ووٹنگ کا حق دیا گیا، بلدیہ ہاکی کلب کو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا حق ملا، 17کلبز کو کھیلنے کا حق حاصل ہوا جبکہ 5کلبز کو آبزرویشن میں رکھا جائیگا۔




اسکروٹنی کے بعد سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز احمد کی قیادت میں8کلبز نے طریقہ کار سے اختلاف کرتے ہوئے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جس کے بعد بلا مقابلہ منتخب عہدیدراروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا،جس کے تحت کے ایچ اے کے موجودہ سیکریٹری سید واسع جلیل صدر، موجودہ صدرمحمد فاروق خان سیکریٹری ،اعجاز الدین سینئرنائب صدر،جان محمد اورڈاکٹر ماجد نائب صدور،قدیر احمد،آصف احمد خان اور طلعت محمودجوائنٹ سیکریٹریزاور ذوالفقار حسین خازن منتخب ہوئے، ایگزیکٹیو کمیٹی کے بلامقابلہ منتخب 11 ارکان میںارشاد حیدر،جان محمد،مبشر مختار،انیس کیانی، طارق خان،شیخ اشتیاق احمد، ضیا السلام،تسلیم عثمانی، محمد علی، طاہر خان اورزاہد محمودشامل ہیں، دریں اثنا انتخابات میں شرکت نہ کرنے والے 8 کلبز کے خلاف قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر پی ایچ ایف سے تادیبی کاروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔
Load Next Story