پریذیڈنٹ کپ ٹرافی سوئی ناردرن کیخلاف یو بی ایل کو شکست کا خطرہ

نیشنل بینک کیخلاف اسٹیٹ بینک اور پی آئی اے کے مقابل پی ٹی وی کی ٹیموں کو فالو آن

قومی ایئرلائن کیلیے اعزاز چیمہ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین چلتاکیا۔سوئی ناردرن گیس کیخلاف یوبی ایل کو شکست کا خطرہ درپیش ہے۔

پریذیڈنٹ کپ ٹرافی میں نیشنل بینک کیخلاف اسٹیٹ بینک جدوجہد میں مصروف ہے، 53 پر ڈھیر ہوکر فالوآن سے دوچار قومی بینک کی ٹیم نے دوسری کاوش میں 5 وکٹ پر 261رنز جوڑلیے۔

تاہم حریف سائیڈ کو ابھی بھی 121رنز کی سبقت حاصل ہے، پی آئی اے کے مقابل فالوآن کا شکار پی ٹی وی نے دوسری باری میں ایک وکٹ پر62 رنز بنالیے، پہلی باری156 پر تمام ہوگئی، قومی ایئرلائن کیلیے اعزاز چیمہ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین چلتاکیا۔سوئی ناردرن گیس کیخلاف یوبی ایل کو شکست کا خطرہ درپیش ہے، واپڈا کیخلاف پورٹ قاسم کو مجموعی طورپر 216 کی برتری مل گئی، خالد لطیف 69رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،قائداعظم ٹرافی میں ایبٹ آباد نے سیالکوٹ کو رنز کے انبارتلے دبادیا، 7و کٹ 513 پر اننگز ڈیکلیئرڈ کی، کامران غلام 157 پر ناقابل شکست رہے جبکہ محمد علی 133رنز بنانے میں سرخرو ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ کپ ٹرافی میچزکے تیسرے رائونڈ کے تیسرے دن نیشنل بینک کیخلاف اسٹیٹ بینک جدوجہد میں مصروف ہے، قومی بینک کی ٹیم پہلی باری میں 53رنز پر ڈھیر ہوگئی، عطا اللہ نے 19رنز دیکر5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ ضیاالحق کو دو وکٹیں ملیں۔

عثمان سعید کے18رنز سب سے زیادہ ثابت ہوئے، تاہم فالو آن کے بعد ٹیم نے دوسری باری میں 5 وکٹ پر261 رنز جوڑلیے، لیکن 382رنز کا بڑا خسارہ ملنے کی وجہ سے انھیں ابھی بھی حریف ٹیم کو دوبارہ بیٹنگ پر مجبور کرنے کیلیے مزید121رنز بنانا ہوں گے،عثمان ارشد102 اور کاشف صدیق80 رنز بناکر نمایاں رہے، عدنان رسول نے 2 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔پی آئی اے کیخلاف فالوآن سے دوچار ہونے والی پی ٹی وی کی ٹیم نے دوسری باری میں ایک وکٹ پر62 رنز جوڑلیے، اعزاز چیمہ کی عمدہ بولنگ کے سامنے سرکاری ٹی وی کی ہمت 156رنز پر جواب دے گئی،قومی ایئرلائن کو 226رنز کی برتری حاصل رہی، اعزاز نے49 رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، کامران ساجد اور طاہر خان کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں، زوہیب احمد38 اور یاسم مرتضیٰ33رنز بناکر نمایاں رہے، پی ٹی وی کو اننگز کے خسارے سے باہر آنے کیلیے ابھی مزید 164رنز درکار ہیں۔سوئی ناردرن گیس کیخلاف یوبی ایل کو شکست کا خطرہ ہے، 333 کا مشکل ہدف پانے والی بینک کی ٹیم نے 41 پر تین وکٹیں گنوادیں، اس سے قبل 62رنز کی برتری پانیو الی سوئی ناردرن نے دوسری باری میں 5 وکٹ270 پر ختم کرنے کا اعلان کیا، اظہرعلی106 پر ناٹ آئوٹ رہے، عظیم گھمن نے 62رنز اسکور کیے۔




واپڈا کیخلاف پورٹ قاسم نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر174رنز بناکرمجموعی سبقت 216 تک پہنچادی، خالد لطیف69رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شاہزیب حسن نے 30 کی اننگز کھیلی، اس سے قبل واپڈا نے عدنان رئیسی کی سنچری کی بدولت 231 کا مجموعہ ترتیب دیا، انھوں نے 102رنز بنائے، محمد سمیع نے 5 شکار کیے۔کے آر ایل کے 307رنز پر حبیب بینک نے جوابی اننگز میں تمام وکٹوں پر236رنز بنائے،عرفان فاضل56رنز کے ساتھ نمایاں رہے، یاسرعرفات نے 4 وکٹیں لیں۔دوسری جانب قائداعظم ٹرافی میچز میں تیسرے رائونڈ کے تیسرے دن ایبٹ آباد نے سیالکوٹ کو رنز کے انبارتلے دبادیا، ٹیم نے پہلی اننگز 7و کٹ 513 پر ڈیکلیئرڈ کی، کامران غلام 157 پر ناقابل شکست رہے جبکہ محمد علی 133رنز بناکرمیدان بدرہوئے۔63 رنز کے خسارے میں جانے والی راولپنڈی کی ٹیم نے دوسری باری میں 7 وکٹ پر 281 رنز جوڑ کر 218رنز کی برتری حاصل کرلی، زاہد منصور 59 پر ناٹ آئوٹ ہیں، حسیب اعظم 55 ، نوید ملک47 اور شعیب ناصر 45رنز کے ساتھ نمایاںرہے، عزیزاللہ نے 4وکٹیں لیں۔

لاہور شالیمار کیخلاف ملتان کی ٹیم جدوجہد میں مصروف ہے، پہلی باری میں 213رنز کا بھاری خسارہ پانے والے ملتان نے دوسری کاوش میں 4وکٹ پر223 رنز بنالیے، احمد رشید78 اور عبدالرحمان مزمل35رنز کے ساتھ وکٹ پر براجمان ہیں، بلاول نے 2وکٹیںلیکر میچ میں شکاروں کی تعداد9 کرلی۔اسلام آباد اور حیدرآباد کا مقابلہ بھی ڈرا کی جانب گامزن ہے، 17رنز کا خسارہ پانے والے اسلام آباد نے دوسری باری میں ایک وکٹ پر 23رنز بنالیے، اس سے قبل حیدرآباد کی ٹیم حریف سائیڈ کے ٹوٹل 313 کے جواب میں 330رنز بنانے میں کامیاب رہی، میر دریا تالپور95 پر آئوٹ ہوگئے، عماد وسیم نے 4 پلیئرز کو قابوکیا۔
Load Next Story