اسکواش دانش اطلس کی فائنل میں رسائی ٹائٹل کیلیے مارٹن نائٹ سے مقابلہ ہو گا
دانش کو پی ایس اے ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلیے ٹاپ سیڈ نیوزی لینڈر مارٹن نائٹ کو شکست سے دوچار کرنا ہوگا۔
پاکستانی اسٹار دانش اطلس خان نے سیمی فائنل میں میکسیکن گلویز کو 3-1 سے زیر کیا۔ فوٹو: فائل
گڈلائف اوپن سکواش ایونٹ میں پاکستان کے دانش اطلس خان نے فائنل میں جگہ بنالی، دانش کو پی ایس اے ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلیے ٹاپ سیڈ نیوزی لینڈر مارٹن نائٹ کو شکست سے دوچار کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں جاری گڈ لائف اوپن اسکواش ایونٹ میں پاکستانی اسٹار دانش اطلس خان نے سیمی فائنل میں میکسیکن گلویز کو 3-1 سے زیر کیا۔ دانش کو پہلے گیم میں11-8 سے شکست ہوئی۔ مگر اگلے تینوں گیمز انھوں نے یکطرفہ طور پر اپنے نام کیے۔ دوسرے سیٹ میں پاکستانی کھلاڑی نے11-4 سے مقابلہ برابر کردیا، تیسرا گیم 11-8 سے اپنے نام کرتے ہوئے 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ چوتھے سیٹ میں دانش نے عمدہ کھیل سے حریف کو 11-2 سے زیر کرتے ہوئے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا جہاں پر ان کا سامنا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ اور ورلڈ رینکنگ میں 50 ویں نمبر کے نیوزی لینڈر کھلاڑی مارٹن نائٹ سے ہوگا،کینیڈا کے ڈین شارپ کو 3-0 سے شکست دیکر فیصلہ کن معرکے میںپہنچے ہیں۔