ٹارگٹڈ آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا قائم علی شاہ
محرم کیلیے تشکیل دیے گئے سیکیورٹی پلان پرسختی سے عمل کیاجائے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ نے تیزہلاکتوں کے واقعات کی رپورٹس آئی جی سندھ پولیس اورایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے طلب کرلی۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شا ہ نے گذشتہ روزپولیس سب انسپکٹر محمدامین سمیت کراچی میں دیگر ہلاکتوں کی سخت مذمت کی ہے اوران واقعات کانوٹس لیتے ہوئے پولیس، رینجرزاور قانون نافذکرنے والے دیگر اداروں کوان میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکام دیے ہیں۔
تیزہلاکتوں کے واقعات کی رپورٹس آئی جی سندھ پولیس اورایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے طلب کرلی ہیں۔ انھوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ دہشتگردوں، بھتہ خوروںاور سماج دشمن عناصرکے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ملک کی معاشی اوراقتصادی شہ رگ کراچی میںامن وامان کاقیام اوراسے دوبارہ روشنیوں کا شہربنانا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔ ٹارگٹڈآپریشن کے دوران پولیس اوررینجرز کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے جرائم کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مربوط کرنے، جرائم پیشہ افراد اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے نیزپولیس گشت میں اضافہ کرنے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ، اہم چوراہوں، سڑکوں، مساجد، امام بارگاہوں، تجارتی مراکز کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکام دیے ہیں۔
انھوں نے محرم الحرام کے دوران صوبہ سندھ میں منعقد ہونے والی مجالس اور ماتمی جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کے اقدام کی بھی ہدایت کرتے ہوئے حساس اور انتہائی حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز نفری میں مزیداضافے اورعاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے تشکیل دیے گئے سیکیورٹی پلان پرسختی سے عمل کرنے اور شر پسندعناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے احکام جاری کیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ امن وامان کے قیام کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کویقینی بنائیں تاکہ شرپسند اور سماج دشمن عناصر کی سازشوںکو ناکام بنایا جاسکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سب انسپکٹرمحمد امین سمیت گذشتہ روزکراچی میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔