بلدیاتی الیکشن منعقد ہونے سے پہلے ہی متنازع ہوگئے شرجیل میمن
سیاسی جماعتیں ہی مطمئن نہیں توزبردستی انتخابات کراناسمجھ سے بالاترہے،وزیراطلاعات
تمام جماعتوں نے متفقہ قراردادمیں جلدبازی میں منعقدہونیوالے انتخابات کی مخالفت کی ہے۔ فوٹو: فائل
وزیراطلاعات وبلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں جس طرح بلدیاتی انتخابات کروائے جارہے ہیں یہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ بدانتظامی پرمبنی انتخابات ہونگے اوراس جلد بازی میں شفاف انتخابات کاانعقاد بھی ناممکن ہے۔
ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ ملک کی تمام جماعتوں نے قومی اسمبلی کی متفقہ قراردادمیں جلدبازی میں منعقدہونے والے انتخابات کی مخالفت کی ہے اوروہ مذہبی جماعتیں جو پارلیمنٹ میں موجود نہیں وہ بھی محرم کے مہینے میں انتخابات کے انعقاد پراپنے تشویس کا اظہار کرچکی ہیں،یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات منعقدہونے سے پہلے ہی متنازع ہوگئے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ جماعتی بنیادوں پرہونے والے الیکشن میں جب جماعتیں ہی مطمئن نہیں توزبردستی انتخابات کرواناسمجھ سے بالاتر ہے، بلدیاتی الیکشن اہم ہوتے ہیں اس لیے الیکشن کو انا کامسئلہ نہیں بنایا جانا چاہیے ۔