جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کا احتجاج او پی ڈی بند کردی گئی

ڈاکٹر پر تشدد کیخلاف ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کا احتجاج، پولیس طلب۔

جناح اسپتا ل میں ڈاکٹر پرتشدد کے خلاف ہڑتال کے باعث ایک مریضہ وارڈ سے باہر اسٹریچر پر لیٹی ہوئی ہے جبکہ تیماردار پریشان کھڑے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

جناح اسپتال میں ڈاکٹر پر تشددکے خلاف پیرکو بھی احتجاج جاری رہا اورڈاکٹروں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے او پی ڈیز بند رکھی۔

ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف جناح اسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے نے شدید احتجاج کیا ہے احتجاجی مظاہرین نے کہاکہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے ڈاکٹروں میں اشتعال پایاجاتا ہے، ڈاکٹروں نے احتجاجاً 3 گھنٹے او پی ڈی بند رکھی ۔




بعدازاں انتظامیہ کی مداخلت پر اوپی ڈی کھول دی گئی اس موقع پر اسپتال انتظامیہ نے پولیس کی نفری طلب کرلی تھی، اوپی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا لیکن ڈاکٹروں نے شعبہ حادثات میں مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر علاج کی سہولتوں کی فراہمی جاری رکھی۔
Load Next Story