حیدرآباد آج مختلف علاقوں سے مہندی کے25 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے
عزادار صرافہ شاھی بازار سے برآمد ہونے والا جمن شاہ کا جلوس آج قدم گاہ مولا علی سے نہر کے لیے روانہ ہوگا.
عزادار صرافہ شاھی بازار سے برآمد ہونے والا جمن شاہ کا جلوس آج قدم گاہ مولا علی سے نہر کے لیے روانہ ہوگا. فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس
شہدائے کربلا کی یاد میں7 محرم کو حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے ذوالجناح اور شہزادہ قاسم ابن اؒلحسن کی مہندیوں کے25 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔
عزادار رابطہ کمیٹی کے مطابق، صرافہ شاھی بازار سے برآمد ہونے والا جمن شاہ کا جلوس آج قدم گاہ مولا علی سے نہر کے لیے روانہ ہوگا جبکہ ٹنڈو میر محمود سے جھولے پاک والا مرکزی جلوس انجمن سفینہ حسینی کے زیر اہتمام برآمد ہوگا، جو رات 12 بجے کے قریب فقیرکا پڑ والی چاڑی پہنچے گا ۔اس کے علاوہ پھلیلی پار سے دینو کچھی کا جلوس محمد اسلم سموں کے زیر اہتمام ، ٹنڈوٹھورو سے جمن شاہ کا جلوس مرزا ضامن علی کے زیر اہتمام، ٹنڈو ٹھورو سے مرزا عابد حسین کا جلوس، ہیرآباد سے سید ثابت علی شا ہ کربلائی کا جلوس ڈاکٹر محمد علی شاہ اور پروفیسر اعجاز علی شاہ کے زیر اہتمام، ٹنڈو ٹھورو سے نور محمد کا جلوس دودو خان بھٹی کے زیر اہتمام، کھائی روڈ میں واقع درگاہ نہال شاہ سے شہزادہ قاسم ابن الحسن کی مہندی سید گل شیر شاہ اور سید حافظ شاہ کے زیر اہتمام،
ببروں کے جلوس سے مہندی خادم حسین عرف نتھو شاہ کے زیر اہتمام، مرکزی امام بارگاہ گل شاہ رضویہ گاڑی کھاتہ سے مہندی سید زوالفقار علی شاہ کے زیر اہتمام، درگاہ مہر شاہ لجپت روڈ سے مہندی، درگاہ اشرف علی شاہ ایلیکاٹ کا جلوس پکا قلعہ سے مہندی عبدالستار چانڈیو کے زیر اہتمام اور درگاہ زنجیر شاہ ٹنڈو میر نور محمد لطیف آباد نمبر چار سے مہندی میر احسان علی شاہ کے زیر اہتمام برآمد ہوگی۔ تمام جلوس مختلف مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے ان ہی مقامات پر واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے۔ دریں اثناء گذشتہ شب الھداد چنڈ گوٹھ سے خرم علی لغاری کے زیر اہتمام برآمد ہونے والا شہزادہ قاسم ابن الحسن کی مہندی کا ماتمی جلوس درگاہ سید جانی شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جبکہ آج ٹنڈٖو میر نور محمد سے برآمد ہونے والا جھولے پاک والا مرکزی جلوس 8 محرم کی شام کو اختتام پذیر ہوگا، جبکہ قدم گاہ مولا علی پر مجلس انجمن حیدری کی جانب سے علم پاک کا جلوس برآمد کیا جائے گا۔