کبڈی ورلڈ کپ کیلیے 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص
مقابلے 30 نومبر سے 14 دسمبر تک پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوں گے، منتظمین
مقابلے 30 نومبر سے 14 دسمبر تک پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوں گے، منتظمین فوٹو: فائل
KARACHI:
پنجاب حکومت نے مردوں اور خواتین کے کبڈی ورلڈ کپ 2013 کیلیے 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کردی۔
30 نومبر سے 14 دسمبر تک شیڈول ایونٹ کے میچز مختلف شہروں جبکہ فائنلز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ مینز ایونٹ میں ارجنٹائن، امریکا، ڈنمارک، انگلینڈ ، بھارت، ایران، کینیا، اسکاٹ لینڈ، سری لیون اور میزبان پاکستان شریک ہونگے، ویمنز مقابلوں میں بھارت، امریکا، انگلینڈ، ترکمانستان، ڈنمارک، کینیا، نیوزی لینڈ اور میزبان ملک سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں ہمت آزمائیں گی۔
ورلڈ فیڈریشن و ایشین کبڈی کے تحت ورلڈ کپ میں مردوں کے میچ پنجاب اسپورٹس اسٹیڈیم لاہور، ملتان اسٹیڈیم، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد، اسپورٹس اسٹیڈیم ننکانہ صاحب، نواز شریف اسٹیڈیم حاصلپور اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول کیے گئے ہیں۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 2 کروڑ، رنرز اپ کو ایک کروڑ، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 15 لاکھ روپے انعام میں دیے جائیں گے۔ خواتین کے مقابلوں میں چیمپئن ٹیم ایک کروڑ روپے، رنرز اپ 51 لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی 25 لاکھ کی حقدار ہوگی۔ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کیلیے ایک کروڑ روپے الگ مختص کیے گئے ہیں۔