پاکستان کو شک کا فائدہ مزید وقت دینا چاہتے ہیں سلمان خورشید

کئی بار مذاکرات اور پاکستانی قیادت سے خوشگوار ملاقاتوں کے باجود زمینی حقائق اور نتائج مایوس کن ہیں, سلمان خورشید

کئی بار مذاکرات اور پاکستانی قیادت سے خوشگوار ملاقاتوں کے باجود زمینی حقائق اور نتائج مایوس کن ہیں, سلمان خورشید فوٹو: فائل

بھارت کے وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف بھارت سے اچھے تعلقات اور امن کے خواہاں ہیں، تاہم انھیں ملک سے دہشتگردی کا انفرااسٹرکچر ختم کرنا ہو گا، ان کے بقول پاکستان اندرونی مسائل سے دوچار ہے لہذا ہم انھیں شک کا فائدہ اور مزید وقت دینا چاہتے ہیں مگر قومی سلامتی کی قیمت پر ہرگز نہیں۔


انھوں نے آسٹریلوی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ کئی بار مذاکرات اور پاکستانی قیادت سے خوشگوار ملاقاتوں کے باجود زمینی حقائق اور نتائج مایوس کن ہیں۔ پاکستان کو شک کا فائدہ دینے کیلیے تیار ہیں، بلاشبہ پاکستان کو سنگین اندرونی مسائل کا سامنا ہے، بھارت سمجھتا ہے کہ اسے پاکستان کو کچھ وقت دینا چاہیے لیکن یہ وقت قومی سلامتی کی قیمت پر نہیں دیا جا سکتا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ابھی تک اپنے وعدے پورے نہیں کیے، اگر وہ اپنی سر زمین سے دہشتگردی کا ڈھانچہ ختم کر دیتا ہے تو یہ دوطرفہ تعلقات کی بحالی اور قیام امن کے حوالے سے اچھا آغاز ہو گا۔

Recommended Stories

Load Next Story