حکومت آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع چاہتی ہے شیخ رشید

5سینئرترین فوجی افسران کی مدت ملازمت 6ماہ سے ایک سال تک ختم ہورہی ہے، شیخ رشید

5سینئرترین فوجی افسران کی مدت ملازمت 6ماہ سے ایک سال تک ختم ہورہی ہے، شیخ رشید فوٹو: فائل

HYDERABAD:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے انکشاف کیاہے کہ حکومت موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کاارادہ رکھتی ہے۔


کسی بھی آرمی یونٹ میں ابھی تک آرمی چیف کے اعزازمیں کوئی بڑاکھانا نہ ہونا اس کی دلیل ہے کہ اگلے 6ماہ میں سینئر ترین فوجی افسران سبکدوش ہورہے ہیں اس کے بعدآرمی چیف بنایاجائے گا۔ وہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خصوصی دعوت پرشرکت کے بعدخطاب کررہے تھے۔

اجلاس کی صدارت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کی۔ اجلاس میں موجود ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انکشاف کیاہے کہ حکومت موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا ارادہ رکھتی ہے۔ شیخ رشید نے بتایاکہ 5سینئرترین فوجی افسران کی مدت ملازمت 6ماہ سے ایک سال تک ختم ہورہی ہے اس لیے حکومت کی کوشش ہے کہ موجودہ معروضی حالات میں موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرلی جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story