گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم غیرقانونی قراردینے کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کافیصلہ معطل کیا، فریقین کونوٹس
50ہزارگاڑیوں کوواپس لیکرنیلام کرنا ناممکن ہے،ایف بی آرکے وکیل کاموقف فوٹو: فائل
اسلام آبادہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے غیرقانونی طور پرامپورٹ کی گئی گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم کو غیر قانونی قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کر دیا ہے۔
جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق این قریشی نے ایف بی آرکی انٹرا کورٹ اپیل پر یہ حکم جاری کیا ۔ایف بی آرکے وکیل اطہر من اللہ نے دلائل دیے کہ سنگل بینچ کے19جون کے فیصلے سے ایف بی آرکا آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ایف بی آرنے5 مارچ کوایس آر او جاری کرکے ملک میں غیر قانونی درآمد کی جانیوالی گاڑیوں کیلیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی تھی ۔
جس کے تحت گاڑیوںکو ڈیوٹی فیس کی ادائیگی کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔سنگل بینچ نے مذکورہ گاڑیوں کو نیلام کرنیکا بھی حکم دیا تھا۔ایف بی آرکے وکیل نے کہا عدالتی حکم کے تحت 50 ہزار سے زائد گاڑیوںکو لوگوں سے واپس لینا اور پھر انکو نیلام کرنا تقریباً نا ممکن ہے لہٰذا مذکورہ حکم کوکالعدم قراردیاجائے اور ایف بی آرکے آپریشن کو بحال کیاجائے۔دو رکنی بینچ نے یہ درخواست منظورکرتے ہوئے سنگل بینچ کا حکم معطل اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ کیلیے ملتوی کر دی۔