اوس سے بچنے کیلیے اسٹیڈیم میں بریک تھرو‘ کیمیکل کا چھڑکائو
شدید اوس پاکستان کیلیے تو باعث رحمت ثابت ہوئی مگر کینگرو قائد مائیکل کلارک پہلے بیٹنگ کے فیصلے پر پچھتاتے رہے
ماضی کے تجربے کی وجہ سے آسٹریلوی کپتان نے پہلے بیٹنگ کا خطرہ مول نہیں لیا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک پر اوس کا خوف طاری رہا، اسٹیڈیم میں خصوصی کیمیکل کے چھڑکائو کے باوجود انھوں نے پہلے بیٹنگ کرنے کا خطرہ مول نہیں لیا۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں غیرمتوقع طور پر پڑنے والی شدید اوس پاکستان کیلیے تو باعث رحمت ثابت ہوئی مگر کینگرو قائد مائیکل کلارک پہلے بیٹنگ کے فیصلے پر پچھتاتے رہے، بعد میں اوس کی وجہ سے کھلاڑیوں سے گیند ہی نہیں سنبھالی جارہی تھی۔ اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے شارجہ کرکٹ گرائونڈ کی انتظامیہ نے دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلے کن معرکے سے قبل پورے گرائونڈ میں 'بریک تھرو' نامی کیمیکل کا چھڑکائو کیا،
یہ اسپرے پیر کی دوپہر کو کیا گیا اور اس کے بعد گرائونڈ اسٹاف کو گھاس کاٹنے سے منع کردیا گیا، اس کیمیکل کی وجہ سے اوس گھاس پر نہیں رکی بلکہ گرائونڈ میں جذب ہوتی رہی جس سے صورتحال دوسرے ون ڈے کے برعکس قدرے بہتر تھی۔ مائیکل کلارک چونکہ ابوظبی میں اوس کی وجہ سے اپنے بولرز کی درگت بنتے دیکھ چکے لہذاکیمیکل کا چھڑکائو بھی ان کے ذہن سے یہ خوف نہیں نکال پایا،
اس لیے ٹاس جیتتے ہی انھوں نے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ دریں اثنا دنیا میں سب سے زیادہ 207ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا ریکارڈ کرنے والے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی رونقیں پاک آسٹریلیا سیریز سے بحال ہوچکیں، انتظامیہ مستقبل میں مزید سنسنی خیز مقابلوں کی میزبانی کیلیے پُراعتماد ہے ،
تاریخی گرائونڈ تیارکرانے والے عبدالرحمان بخاطر کا کہنا ہے کہ یہاں پر کھیلا جانے والا ہر میچ اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی بھی اس اسٹیڈیم کی عظمت پر انگلی نہیں اٹھاسکا۔ شارجہ کرکٹ کلب کے نائب صدر ولید بخاطر نے کہاکہ شارجہ کرکٹ کے عالمی نقشے پر واپس آچکا اور مستقبل میں بھی ہم چیلنجنگ میچز کی میزبانی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔