کلفٹن تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار کو روند ڈالا

ڈیفنس فیز8 میں ٹریفک حادثے میں کار سوار شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

متوفی کی شناخت 24 سالہ سید محمد ضیاء اﷲ ترمذی ولد سید محمد سعید الدین ترمذی کے نام سے کر لی گئی۔ فوٹو:فائل

شہر میں ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے،گزشتہ روز بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 2 بلاول ہاؤس کے قریب تیز رفتار نامعلوم کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی اور فرار ہو گئی۔

جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا،زخمی نے اسپتال میں دم توڑدیا ، بوٹ بیسن پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں ہلاک شخص کی شناخت 36 سالہ جمال خان کے نام سے کر لی گئی، انھوں نے بتایا کہ متوفی شادی شدہ اور مکان نمبر20 گلی نمبر 20،19/Dاپر گزری کا رہائشی تھا،درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز8 خیابان شاہین معین اکیڈمی کے قریب سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار کو حادثے پیش آیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔




متوفی کی شناخت 24 سالہ سید محمد ضیاء اﷲ ترمذی ولد سید محمد سعید الدین ترمذی کے نام سے کر لی گئی ، متوفی پلاٹ نمبر21 بدر کمرشل اسٹریٹ نمبر11فیز5 ڈی ایچ اے کا رہائشی تھا، درخشاں پولیس نے بتایا کہ متوفی نے حال میں اعلیٰ تعلیم مکمل کی تھی، انھوں نے بتایاکہ فوری طور پر پولیس کو متوفی کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں ہو سکی۔
Load Next Story