لوگ دوبارہ معیاری تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں ضیا محی الدین

عوام کے معیار پر پورا اترنے والے کھیل پیش کرنے کیلیے کوشش کر رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تھیٹر کی ہوا چل پڑی ہے، تھیٹر ڈرامہ ’گوڈوکاانتظار‘ ایک نیا تجربہ ہے۔فوٹو:فائل

ممتاز ڈرامہ ڈائریکٹر اور نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے روح رواں ضیاء محی الدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام ایک مرتبہ پھر معیاری تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں۔

ناپا نے اسکاکافی عرصہ قبل آغاز کر دیاہے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کے معیارپرپورااترتے ہوئے ایسے کھیل پیش کیے جائیں جوان کے ذہنوں کی ترجمانی کریں۔ ان خیالات کااظہارانھوںنے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں تھیٹرڈرامہ 'گوڈوکاانتظار' کی پریس بریفنگ کے موقع پرکیا۔




ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تھیٹر کی ہوا چل پڑی ہے، تھیٹر ڈرامہ 'گوڈوکاانتظار' ایک نیا تجربہ ہے اس سے قبل اسطرح کاکھیل شاید ہی کھیلا گیا ہو، اس کھیل میں المیے اورمزاح کاایک امتزاج ہے کہ جسے بیسویں صدی کے ڈرامائی ادب کا ایک شاہکارسمجھاجاتاہے، انھوں نے مزیدکہاکہ تھیٹرڈرامہ 'گوڈوکاانتظار'کا اصل موضوع گوڈو نہیں ہے بلکہ انتظار کی کیفیت ہے جس سے ہم گزرتے ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ یہ کھیل اس وقت نیویارک اورلندن میں بھی پیش کیاجا رہا ہے امیدہے پاکستانی عوام اس کھیل کو دیکھ کرلطف اندوزہونگے۔
Load Next Story