رنویر اور دپیکا ’’رام لیلا‘‘ کی تشہیر کیلیے ممبئی پہنچ گئے
گانوں پر رقص کیا، یہ فلم پیار،غم سمیت دیگر احساسات کی مرکب ہے،دپیکا
فلم 15 نومبر کو ریلیز ہو گی، پریانکا چوپڑا بھی آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم ''رام لیلا'' کی تشہیر کے لیے ممبئی پہنچ گئے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رنویر اور دپیکا پڈوکون نے '' رام لیلا'' جس میں وہ بطور جوڑی جلوہ گر ہونگے کی تشہیر کے لیے کوریوگرافر گینش اچاریہ کے ساتھ فلم کے گانوں پر رقص بھی کیا جس سے مداح محظوظ ہوئے۔ دپیکا پڈوکون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلم پیار، غم اور دیگر تمام تر احساسات کی مرکب ہے، انھوں نے اور رنویر نے فلم کو کامیاب بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے جو مداحوں کو دکھائی دے گی اور فلم سے بھی وہ بیحد محظوظ ہوں گے۔
فلم 15نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا کی جوڑی پہلی بار سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے جا رہی ہے۔ فلم کے نئے گانے کی وڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے، 'انگ لگا دے' کے بولوں پر مبنی گانے کو ادیتی پال اور شیل ہاڈا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، پریانکا چوپڑا بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔