ٹی 20 رینکنگ کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ 10 میں جگہ نہ بناسکا

بولرز میں سعید اجمل دوسری پوزیشن پر موجود، حفیظ دنیا کے دوسرے بہترین آل رائونڈر

بولرز میں سعید اجمل دوسری پوزیشن پر موجود، حفیظ دنیا کے دوسرے بہترین آل راؤنڈر۔ فوٹو/فائل

ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ10میں جگہ نہ بنا سکا، بولرز میں سعید اجمل دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، آل رائونڈرز میں حفیظ کا دوسرا نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کے زوال کا ایک اور ثبوت ٹوئنٹی 20 کی رینکنگ سے ملا، جس میں کوئی بیٹسمین ٹاپ 10میں شامل نہیں ہے،محمد حفیظ 18اور احمد شہزاد 19ویں پوزیشن پر رہے، ایلکس ہیلز پہلے نمبر پر ہیں، دیگر سرفہرست بیٹسمینوں میں بالترتیب برینڈن میک کولم، ویرت کوہلی، مارٹن گپٹل، مہیلا جے وردنے، شین واٹسن، ڈیوڈ وارنر، سریش رائنا، یو راج اور گیل کے نام موجود ہیں۔ بولرز میں سنیل نارائن کا راج برقرار ہے، سعید اجمل96پوائنٹس کے فرق سے دوسرے، حفیظ مزید 32پوائنٹس کے خسارے سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ دیگر ٹاپ 10بولرز میں اجنتھا مینڈس، شکیب ، اسٹیون فن، جیڈ ڈیرن بیچ، عبدالرزاق، پراسپر اتسیا، کولاسیکرا شامل ہیں۔




آفریدی 11ویں پوزیشن پر ہیں۔ آل رائونڈرز کی فہرست میں 446 پوائنٹس کیساتھ واٹسن کا نام سب سے اوپر درج ہے، محمد حفیظ 440 دوسرے، یوراج 363 تیسرے، شکیب 350 چوتھے اور آفریدی304 پوائنٹس پانچویں نمبر پر ہیں۔ٹیم رینکنگ میں سری لنکا128پوائنٹس کیساتھ سرفہرست جبکہ پاکستان 125 دوسرے نمبر پر ہے، بھارت 123تیسری، ویسٹ انڈیز 120 چوتھی، جنوبی افریقہ 118 پانچویں پوزیشن پر رہا۔ اس کے بعد بالترتیب انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، زمبابوے، کینیا اور ہالینڈ کے نام آتے ہیں۔ پروٹیز کیخلاف کلین سوئپ فتح پاکستان کو 3 قیمتی پوائنٹس دلاکر سری لنکا کے برابر لاکھڑا کریگی، اعشاریائی کے فرق سے گرین شرٹس کو اولیت کا تاج اپنے سر پر سجانے کا موقع مل جائیگا، جنوبی افریقہ کو دونوں میچزمیں جیت سے حاصل ہونیوالے 3پوائنٹس بھارت کے ہم پلہ بنادینگے، البتہ معمولی فرق سے پروٹیز کو چوتھی پوزیشن پر ہی اکتفا کرنا پڑیگا۔
Load Next Story