پی پی اور ن لیگ نے اپنے دور میں 170 آرڈیننس جاری کیے حکومت

آئینی طور پر صدر پاکستان کو آرڈیننس جاری کرنے پر کوئی قدغن نہیں، سیکریٹری وزارت قانون و انصاف

آئینی طور پر صدر پاکستان کو آرڈیننس جاری کرنے پر کوئی قدغن نہیں، سیکریٹری وزارت قانون و انصاف۔ فوٹو : فائل

صدارتی آرڈیننس کی مخالفت کرنیوالی دو جماعتوں نے اپنے گزشتہ 10سالہ دور میں 170صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کی۔


مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے حکومتی صدارتی آرڈیننس کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

سیکریٹری وزارت قانون و انصاف نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ صدر پاکستان کو آئین میں آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، آئینی طور پر صدر پاکستان کو آرڈیننس جاری کرنے پر کوئی قدغن نہیں۔
Load Next Story