کراچی رینجرز وپولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری 78 ملزمان گرفتار

شاہ فیصل کالونی میں خالی مکان پر چھاپہ، بھاری اسلحہ اورمختلف دستاویزات ضبط کرلی گئیں.

شاہ فیصل کالونی میں خالی مکان پر چھاپہ، بھاری اسلحہ اورمختلف دستاویزات ضبط کرلی گئیں. فوٹو: فائل

پولیس اور رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن اورچھاپہ مار کارروائیوں میں 78 ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے شاہ فیصل کالونی نمبر4میں واقع خالی مکان پرچھاپہ مارکربھاری تعدادمیں اسلحہ ،لائسنس،اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کاپرمٹ،قومی شناختی، مختلف رسیدیں اوردیگر دستاویزات برآمدکرلیں۔ ایس ایس پی ایسٹ زون سید پیر محمد شاہ نے ایس پی شاہراہ فیصل علی آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے پیر اورمنگل کی شب شاہ فیصل کالونی نمبر 4میں کاظمی امام بارگاہ سے حسینی مشن امام بارگاہ تک جلوس کی گزر گاہ کی سوئپنگ کے دوران خالی مکان نمبر 4/1094 پرچھاپہ ماراتومکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ جس میں 4کلاشنکوف ، 2رائفل ٹرپپل ٹو ،4نائن ایم ایم پستول ، 3ٹی ٹی پستول، 3 رپیٹرز، سیکڑوں گولیاں، اسلحہ لائسنس ، اسلحہ ساتھ لے کر چلنے والا پرمنٹ ، قومی شناختی کارڈ اور ایک فہرست برآمد کرلی ، جس مکان سے اسلحہ برآمد کیا گیا وہ شکیل احمد نامی شخص کی ملکیت ہے، مکان سے برآمد ہونے والی دستاویزات ایک سیاسی جماعت کے یونٹ 107کی ہیں،اسلحے کی تصدیق کی جا رہی ہے۔




ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں میں24جرائم پیشہ عناصرکوگرفتارکران کے قبضے سے 3 پستول 14 رائونڈ،منشیات اورشراب کی بوتلیں برآمد کرلیں، گرفتارملزمان میں 9مفرورملزمان بھی شامل ہیں۔رینجرزکے ترجمان میجرسبطین کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاعات پرپاک مہران آباداورکھوکھرا پارمیں ٹارگٹڈآپریشن کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو حراست لے کران کی نشاندہی پر اسلحہ برآمد کر لیا۔

Recommended Stories

Load Next Story