چیف جسٹس بلدیاتی الیکشن کرانے کی ضد چھوڑ دیں نبیل گبول

جماعت اسلامی امریکی ایجنٹ کا کردار ادا کرکے شہیدوں سے غداری کی مرتکب ہورہی ہے

بلدیاتی الیکشن کرواکر جمہوریت کیخلاف سازش کی جارہی ہے، میڈیا سے بات چیت۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہاہے کہ چیف جسٹس بلدیاتی الیکشن کرانیکی ضدچھوڑدیں۔

بلدیاتی الیکشن کرواکرجمہوریت کیخلاف سازش کی جارہی ہے،جماعت اسلامی موجودہ ملکی صورتحال میں امریکی ایجنٹ کاکرداراداکرکے شہیدوں سے غداری کی مرتکب ہورہی ہے۔منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کیلیے ابھی صوبائی حکومتیں تیار نہیں ہیں۔




سندھ میں حلقہ بندیاں نہیں ہوسکیں،نمائندے اپنے کاغذات جمع نہیں کرواسکے،بیلٹ پیپر تیارنہیں،معلوم نہیں چیف جسٹس کو کس کے کہنے پر بلدیاتی الیکشن کو ضد کا سلسلہ بنارہے ہیں،مجھے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کرواکرعام الیکشن کی تیاریاں چاہتے ہیں نامکمل انتظامات سے فیئرالیکشن کراناممکن نہیں،اس سے دھاندلی کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔
Load Next Story