عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ہر ادارہ حدودمیںکام کرے تاج حیدر
سندھی زبان کا الگ چینل کھولنے کا اعلان، پی پی رہنما کی حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو.
حیدرآباد:پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدرمقامی صحافی مصطفی سولنگی کی کتب کی رونمائی کر رہے ہیں فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر نے کہا ہے کہ حکومت نے سندھی زبان کا الگ چینل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، آرٹیکل 159کے تحت یہ چینل صوبائی حکومت بھی کھول سکتی ہے۔
سندھ میوزیم حیدرآباد کے ممتاز مرزا آڈیٹوریم میں نوجوان نامور شاعر، ادیب اور صحافی غلام مصطفی سولنگی کی 5 کتابوں کی تقریب رونمائی سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرالزمان قائرہ سے رابطہ کر کے بلوچستان میں پی ٹی وی کے بولان چینل کی طرح سندھ میں سندھی چینل کھولنے کا معاملہ اٹھایا اور انہوں نے چینل کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔
جس پر وہ آج یہ اعلان کر رہے ہیں۔ تاج حیدر نے کہا کہ ماضی میں آمروں نے تاریخ میں رد و بدل کر کے اسے ضائع کرنے کی کوشش کی، مگر پی پی اس کی حفاظت میں مصروف ہے۔ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، چند افراد حکومت اور اداروں کے مابین ٹکراؤ کی کوششیں کر رہے ہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ ہر ریاستی ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے۔
جس سے جمہوریت مستحکم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کا ہر شہری تعلیم یافتہ ہو اور یہی وجہ ہے کہ بچوں کو تعلیم نہ دلوانے والے والدین پر جرمانہ عائد کرنے سے متعلق مسودہ اسمبلی میں زیر غور ہے ۔ تاج حیدر نے مزید کہا کہ تنقید کرنے کا ہر کسی کو حق ہے مگر تنقید برائے تقید نہیں ہونی چاہیے ۔
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پی پی کلچر ونگ سندھ کے صدر سرفراز راجڑ نے کہا کہ غلام مصطفی سولنگی کے5 کتب کی بیک وقت رونمائی بڑا کارنامہ ہے تقریب سے نامور شاعر سمیع بلوچ ، ایاز گل، تاج جویو ، غلام مصطفی سولنگی ، یوسف سندھی ، شہباز درانی اور دیگر نامور ادیبوں ، شاعروں اور صحافیوں نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مختلف شخصیات کو شہید رانی ایوارڈسے نوازا گیا۔