شاہ فیصل کالونیخاتون ڈکیت ساتھی سمیت گرفتاراسلحہ برآمد

پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ فوٹو: فائل

لاہور:
شاہ فیصل کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈکیت خاتون کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

جبکہ ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ، ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی نسیم فاروقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایک خاتون سمیت 4 ملزمان مکان نمبر 5/6 میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے قیمتی سامان لوٹنا شروع کردیا ۔


اسی دوران کسی پڑوسی نے مددگار 15 کو ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع دی جس پر مددگار 15 نے شاہ فیصل کالونی پولیس کو بتایا ، اطلاع ملتے ہی وہ خود پولیس پارٹی کے ہمراہ مذکورہ مکان پر پہنچے اور مکان کو گھیرے میں لے لیا ۔

پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی ، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 ملزمان فرار ہونے ہوگئے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون شازیہ کو اس کے ساتھی سعید سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔
Load Next Story