مشکوک چیز یا شخض کی اطلاع کنٹرول روم کو دی جائےکمشنر کراچی
ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقے کے پولیس افسران کے ہمراہ حساس مقامات کے دورے کریں
یوم عاشور کے موقع پر حکومت نے ہر ممکنہ فول پروف سیکیو رٹی کے انتظامات کیے ہیں ۔ فوٹو: فائل
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سیکیو رٹی خدشات کے پیش نظر عوام کسی بھی مشکوک چیز یا شخض کی اطلاع کمشنر آفس اور ڈپٹی کمشنر ز کے دفاتر میں قائم کنٹرول روم میں ان نمبرز پر دیں، جو 24 گھنٹے کھلے ہیں۔
کمشنر کراچی 99204791.99209443، ڈپٹی کمشنر ایسٹ 99230918، ڈپٹی کمشنر سائوتھ 99205644، ڈپٹی کمشنر سینٹرل36966510 اور ڈپٹی کمشنر ملیر 35001306 کو ان نمبرز پر اطلاع دی جائے، وہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں سمیع الدین صدیقی، گہنور لغاری، مصطفی جمال قاضی، قاضی جان محمد، سید سیف الرحمن، اسلم کھو سو، روبینہ آصف، محمد شبیہ صدیقی کے علا وہ دیگر بھی موجود تھے، کمشنر کراچی نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر حکومت نے ہر ممکنہ فول پروف سیکیو رٹی کے انتظامات کیے ہیں جنھیں علمائے کرام اور عوام کے تعاون سے یقینی بنایا جائیگا۔
انھوں نے کہا کہ تما م کنٹرول رومز پر تینوں شفٹوں میں تمام متعلقہ اداروں کے چاق و چوبند عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقے کے پولیس افسران کے ہمراہ حساس مقامات کے دورے کریں، انھوں نے کہا کہ حکومت نے اس سال مزید مربوط اور بہتر انتظامات کیے ہیں، انھوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے سب ڈیژن میں فعال کردار ادا کریں اور دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے مسلسل فیلڈ میں رہیں، دشواری کی صورت میںاسسٹنٹ کمشنرز ڈپٹی کمشنر سے مدد لیں جبکہ ڈپٹی کمشنرز دشواری محسوس کریں تو فوری مجھ سے رابطہ کریں۔