ادیبوں نے اردو کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرادی

اردوکانفرنس 28 نومبرکومنعقد ہوگی،کانفرنس کا تذکرہ دنیا میں ہوتا ہے،عبداللہ حسین

ترقی اردو کیلیے بے مثال کام ہورہا ہے،اصغرندیم سید،ملکی شعرا اور ادیب بھی آئیں گے ۔ فوٹو : فائل

شہر قائد میں چھٹی عالمی اردوکانفرنس اپنی مقررہ تاریخ پر منعقد ہوگی،آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہونے والی سالانہ عالمی اردو کانفرنس کو بلدیاتی الیکشن کی وجہ سے آگے بڑھادیا گیا تھا جواب اپنی مقررہ تاریخ 28 نومبرکو منعقد ہوگی۔

عالمی کانفرنس میں ہندوستان، نیپال، امریکا، برطانیہ، سری لنکا، بنگلادیش سمیت کئی ممالک سے شاعر، ادیب اور دانشور شرکت کریں گے، صدرآرٹس کونسل کے مطابق شاعر، ادیب اور دانشوروں نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔




یہ شہرکا بڑا ادبی میلاہوتا ہے جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے شعرا اور ادیب کراچی آتے ہیں، ممتاز مزاح نگار مشتاق یوسفی کا کہنا ہے کہ عالمی کانفرنس کا کراچی میں ہونا خوش آئندعمل ہے۔



اس طرح کی محفلوں سے ہمارے نوجوانوں کو مستقبل میں فائدہ ہوگا، ممتاز ناول نگارعبداللہ حسین نے کہا ہے کہ احمد شاہ نے پاکستان میں جو عالمی کانفرنس کی روایت کا آغازکیا ہے یہ غیر معمولی ہے اس کانفرنس کا دنیا بھر میں تذکرہ ہوتا ہے، شاعر اور ڈرامہ نگار اصغرندیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اردوکی ترقی کے لیے یوں توماضی میں بھی بہت کام کیا گیا ہے مگر اب جوکام کیا جارہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
Load Next Story