دہشت گرد بوکھلاہٹ میں بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں

دہشت گردی صرف ہمارا مسئلہ نہیں، سب کو ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، شاہی سید

دہشت گردی صرف ہمارا مسئلہ نہیں، سب کو ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، شاہی سید ۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے پشاور میں ابدرہ روڈ پریو این ایچ سی آر کے دفتر کے باہرغیر ملکیوں کی گاڑی پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور واقعے میں بے گناہ لوگو ں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے باچا خان مرکزسے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ دہشت گرد بوکھلا گئے ہیں اور اس بوکھلاہٹ میں وہ بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔


انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد کرائے کے قاتل ہیں اور پیسے کی خاطر وہ عورتوں ،بچوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ آج وقتی طور پردہشت گرد ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انھیں ماضی کی طرح آج بھی ناکامی ہوگی، انھوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف ہمارا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا ،

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ دہشت گرد اس ملک کے عوام کو یرغمال بنانے کے لیے انسانیت سوز کارروائیاں کر رہے ہیں تاہم یہ سلسلہ اب زیادہ دیر تک نہیں چلے گا اور ایسی مذموم کارروائیوں سے ہمارے ، پولیس اورعوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، انھوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوںکی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔

Recommended Stories

Load Next Story