ٹی 20 کوالیفائر وارم اپ میچز آئرلینڈ کو پاپوانیوگنی کے ہاتھوں 18 رنز سے شکست
یواے ای نے ڈنمارک پر 6 وکٹ سے ہاتھ صاف کرلیا، افغانستان نے یوگینڈا اور امریکا نے نیپال کو زیر کرلیا
یواے ای نے ڈنمارک پر 6 وکٹ سے ہاتھ صاف کرلیا، افغانستان نے یوگینڈا اور امریکا نے نیپال کو زیر کرلیا۔ فوٹو: فائل
آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائر سے قبل منعقدہ وارم اپ میچز میں آئرلینڈ کو پاپوا نیوگنی کے ہاتھوں حیران کن طور پر 18 رنز سے شکست ہوگئی۔
امریکا نے نیپال کو 5 وکٹ سے مات دے دی، یواے ای نے ڈنمارک پر6 وکٹ سے ہاتھ صاف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کو پاپوا نیوگنی کے ہاتھوں حیران کن طور پر 18 رنز سے شکست ہوگئی، فاتح پیسیفک سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 161 رنز جوڑے، گرینیٹ جونزنے39 رنز بنانے کیلیے 26 گیندوں کا سامنا کیا، ان کی اننگز میں دو چوکے اور اتنے ہی سکسر شامل رہے، کیلا پالا نے 4 باؤنڈریز کی مدد سے 36 رنز اپنے نام جوڑے، کیون اوبرائن نے 3 جبکہ پال اسٹرلنگ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، جواب میں آئرش ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 143 رنز ہی بناپائی،گرے ولسن 36 اور کیون اوبرائن 30 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے 24 رنز اسکور کیے، جون ریوا نے 3 جبکہ نورمین وونا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔
امریکا نے نیپال کو 5 وکٹ سے مات دے دی، ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ گنواکر129 رنز اسکور بورڈ پر سجائے، جیاندرا مالا 38 گیندوں پر 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے، شرد ویساکر 26 اوربینود بھنڈاری نے 22 رنز نمایاں بنائے، حریف بولر محمد غوث نے 29 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو قابو کیا، امریکا نے ہدف 2 گیندوں قبل 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، ایلمورہٹچنسن 33 اور ٹیمور ایلن 32 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹیم کی فتح میں پیش پیش رہے، اوپنرز اسٹیون ٹیلر 20 اور اکیم ڈوڈسن 19رنز بنانے میں کامیاب رہے، ساگر پن نے 25 رنز کے بدلے2 وکٹوں کا سودا کیا۔
یواے ای نے ڈنمارک کو 6 وکٹ سے زیر کرلیا، ناکام سائیڈ 7 وکٹ پر 20 اوورز میں 90 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،کامران محمود 24 رنز بنانے میں کامیاب رہے، امجد جاوید3 اور شادیپ سلوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، متحدہ عرب امارات نے 12.5 اوورز میں ہدف چار وکٹ کھوکر حاصل کرلیا، اوپنر محمد اعظم نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے، انھوں نے 24 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکا اور تین سکسر جڑے۔دیگر میچز میں افغانستان نے یوگینڈا کو 6 وکٹ سے مات دے دی، برمودا نے کینیڈا پر 3 وکٹ سے غلبہ حاصل کرلیا، ہیرل پٹیل نے 64 کی اننگز کھیلی، کپتان اشیش بگائی 47 رنز بنانے میں کامیاب رہے،کینیا نے ہانگ کانگ کو 3 وکٹ سے ٹھکانے لگادیا، نیدرلینڈز نے اٹلی پر 6 وکٹ سے مات دی، اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 9 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا، کالم میکلوڈ نے 62 کی اننگز کھیلی۔