لانڈھی کورنگی میں 4 ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیے گئے

اسی ہفتے انھیں شہریوں کیلیے کھول دیا جائے گا،محمد حسین سید کا اجلاس سے خطاب

اسی ہفتے انھیں شہریوں کیلیے کھول دیا جائے گا،محمد حسین سید کا اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ لانڈھی کورنگی میں 4ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرلیا گیا ہے اور اسی ہفتے انھیں شہریوں کیلیے کھول دیا جائے گا۔

جبکہ ان علاقوں میں دو سڑکوں کی تعمیر بھی مکمل کرلی گئی ہے، یہ بات آج انھوں نے لانڈھی کورنگی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔


ممبر قومی اسمبلی آصف حسنین، ممبر صوبائی اسمبلی ساجد احمد کے علاوہ میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان، فنانشل ایڈوائزر عامر خورشید، ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر اے ڈی سجنانی، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن محمد ریحان خان اور ڈائریکٹر فنانس فرحان درانی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

انھوں نے کہا کہ لانڈھی کورنگی فش ایکوریم طویل عرصے سے تعطل کا شکار لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس، 14 ہزار روڈ اور لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں اور اسی ہفتے انھیں شہریوں کیلیے کھول دیا جائیگا۔
Load Next Story