بینک شہریوں سے بلز وصول کرنے سے انکار کر رہے ہیں ترجمان واٹر بورڈ
بعض بینکوں میں حیل وحجت سے کام لیا جاتا ہے، بینک کا عملہ واٹر بورڈ کے بل اور ادائیگی کے نو ٹسز کو بھی تسلیم نہیں کرتا
بینکوں کے سربراہان کو خطوط تحریر کیے ہیں،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر،صارف کو بل نہ ملے تو علاقائی دفاتر سے بل حاصل کرے فوٹو: فائل
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ صارفین کو باقاعدگی سے بلز ارسال کر رہا ہے۔
لہٰذا اب شہری بلز اور ادائیگی کے نو ٹس ملنے پر اپنے علاقوں میں واقع بینکوں کی شاخوں میں بلز کی ادائیگی کرتے ہیں لیکن بعض بینکوں کی برانچز میں شہریوں سے بلوں کی وصولی میں حیل وحجت اور لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے بلز وصول کرنے سے انکار کر دیا جاتا ہے، اس کی وجہ سے واٹر بورڈ کو صارفین سے بلز کی وصولی نہیں ہو رہی جبکہ بینک کا عملہ واٹر بورڈ کے بل اور ادائیگی کے نو ٹسز کو بھی تسلیم نہیں کرتا، واٹر بورڈ کے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ تمام کمرشل بینکوں کے سربراہان کو اس سلسلہ میں خطوط تحریر کیے گئے ہیں۔
شہر یوں اور بینکوں کی انتظامیہ کو آگاہ کیا جا تا ہے کہ واٹر بورڈ کے بلز اور ادائیگی کے نوٹس پر بھی واجبات وصول کیے جائیں، علاوہ ازیں کسی بھی صارف کو بل نہ مل سکے تو وہ واٹر بورڈ کے علاقائی ریو نیو دفاتر سے بل حاصل کرے، تاہم معلومات اور شکایات کی صورت میں فون نمبرز 99245142-99245143 پر رابطہ کریں، واٹر بورڈ نے یہ پالیسی اختیار کی ہے کہ اب عدم ادائیگی پر واٹر و سیوریج کے کنکشنز منقطع کر دیے جائیں گے، شہر یوں سے گزارش ہے کہ وہ فراہمی و نکاسی آب کے اہم ادارے سے تعاون کریں تاکہ زیادہ مالی وسائل سے واٹر بورڈ مزید سہولتیں فراہم کرسکے۔