جامعہ اردوترقی کی راہ پرگامزن ہے ڈاکٹرمحمد قیصر
اسماعیل میمن، نجم العارفین ، ناصر عباس ، توصیف احمد و دیگر کا اظہار خیال
اسماعیل میمن، نجم العارفین ، ناصر عباس ، توصیف احمد و دیگر کا اظہار خیال. فوٹو فائل
QUETTA:
وفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصر نے کہا ہے کہ جامعہ اردوترقی کی راہ پرگامزن ہے شیخ الجامعہ کی حیثیت سے گزارا ہواوقت یادگار ہے۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روزانجمن اساتذہ جامعہ اردو، عبدالحق کیمپس کی جانب سے منعقدہ عیدملن عشائیے سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر انجمن اساتذہ کے صدر ڈاکٹر اسماعیل موسیٰ، جنرل سیکریٹری نجم العارفین، جامعہ اردو سینیٹ میں اساتذہ کے نمائندے پروفیسر ناصر عباس، پروفیسرسیما نازصدیقی، رئیس کلیہ تجارت ،نظمیات پروفیسرڈاکٹر سلمان ڈی محمد، ،پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر رجسٹرار جامعہ اردو پروفیسر ڈاکٹر قمرالحق، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر سیمی نغمانہ طاہر، ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹروقار الحق و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے، شیخ الجامعہ نے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ انجمن اساتذہ کے تعاون سے جامعہ اردو نے ترقی کی کئی منازل طے کیں انھیں یہاں جو عزت اور محبت ملی وہ ان کی زندگی کا سرمایہ ہے ۔
انھوں نے امید ظاہر کی اساتذہ کے نمائندوں کی کوششوں سے کیمپس میں مزید بہتری آئے گی، اس موقع پر خطاب میں انجمن اساتذہ کے صدر پروفیسرڈاکٹر اسماعیل موسیٰ نے کہا کہ انجمن اساتذہ کی کوششوں سے یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کو مکمل میڈیکل کور مل گیا ہے، پروفیسر نجم العارفین نے کہاکہ انجمن اساتذہ نے کیمپس میں انفراسٹرکچر اورقیادت کی فراہمی کی ذمے داری احسن طریقے سے انجام دی۔
جامعہ اردو کی سینیٹ میں اساتذہ کے نمائندے پروفیسر ناصر عباس نے کہا کہ اساتذہ کے نمائندوں نے کامیاب حکمت عملی کے ذریعے جامعہ کی سینیٹ کے اجلاس میں نئے وائس چانسلرکے تقر رکیلیے سرچ کمیٹی کی سفارشات کومنظورکرایا۔