افغانستان میں امریکی ڈرون کے 2 حملوں میں 7 افراد ہلاک

ہلاک ہونیوالے طالبان جنگجو ہیں،امریکی دعویٰ، مرنے والے بیشتر عام شہری ہیں،افغان میڈیا

ہلاک ہونیوالے طالبان جنگجو ہیں، امریکی دعویٰ، مرنے والے بیشتر عام شہری ہیں، افغان میڈیا فوٹو؛فائل

افغانستان میں امریکی ڈرون کے 2 حملوں میں 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونیوالے افراد طالبان جنگجو ہیں۔ افغان صوبہ وردک کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ رات کے وقت کیا گیا، 24گھنٹے میں یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے، دونوں حملوں میں 7افراد ہلاک ہوئے۔ گزشتہ روز نورستان صوبہ میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔




امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے افغان میڈیا نے کہاکہ ڈرون حملوں میں ہلاک ہونیوالے بیشتر عام شہری ہیں۔ امریکا نے 2014 میں افغانستان سے فوجی انخلا کا اعلان کر رکھا ہے اس لیے ڈرون اور فضائی بمباری کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونیوالے 4افراد کی شناخت کے بارے میںطالبان نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔
Load Next Story