وژن2025 اور5سالہ منصوبے کے ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس

توانائی کی پیداوار، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سے متعلق 4 گروپ تشکیل دیدے گئے

متبادل توانائی،تیل گیس وکوئلے کی ترسیل اورمعدنیات کی تلاش کیلیے ذیلی گروپ قائم فوٹو: فائل

پاکستان وژن 2025 سے متعلق مربوط توانائی اور11ویں5سالہ منصوبے 2013-18 کے ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس منصوبہ بندی کمیشن میں سیکریٹری پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمز حسن نواز تارڑ کی زیر صدارت ہوا۔

اس موقع پر سینئر چیف انرجی فرخند اقبال نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کی پائیدار ترقی کے لیے پاکستان وژن 2025 اور 5 سالہ منصوبے کو موثر طور پر عملی اور حقیقی بنایا جائے گا جو ماضی کے منصوبوں کی طرح نہیں ہوں گے بلکہ پاکستان کی صنعتی ترقی اورعلم پر مبنی معیشت کی ترقی کے لیے دور رس اہمیت کے حامل ہوں گے جس کی تیاری میں معروف سائنسدانوں، ماہرین اور اسکالرز نے حصہ لیا۔




سیکریٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے توانائی کی منصوبہ بندی اور اس کے تحفظ کیلیے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ اجلاس کے آخر میں توانائی کی پیداوار ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سے متعلق 4 گروپ تشکیل دیے گئے جبکہ تیل وگیس اور کوئلے کی ٹرانسپورٹیشن اور معدنیات کی تلاش کے لیے ذیلی گروپ قائم کیے گئے، متبادل توانائی کی ترقی کے لیے بھی ذیلی گروپ قائم کیا گیا۔
Load Next Story