یکم محرم کے بعد 40 روز تک شوبزسرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتا علی حیدر

یہ سوگ اوراحترام کا مہینہ ہے جس پرسب کوعمل کرنا چاہئے، علی حیدر

محرم الحرام میں مجالس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ محافلوں میں سوزوسلام پڑھتا ہوں، علی حیدر۔ فوٹو: فائل

گلوکارعلی حیدرنے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مہینے میں یکم محرم کے بعد 40روز تک کسی قسم کی شوبزسرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتا۔


یہ سوگ اوراحترام کا مہینہ ہے جس پرسب کوعمل کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہارعلی حیدرنے گزشتہ روز''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ محافلوں میں سوزوسلام پڑھتا ہوں۔ اپنی رہائشگاہ پرنیاز تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھتاہوں۔ جہاں تک محرم میں کام کرنے کا تعلق ہے تومیں فنی سرگرمیاں محدود کردیتاہوں۔ کیونکہ سال بھرکام کرنے کا سلسلہ جاری رہتاہے مگریکم محرم سے لے کرچالیس روز تک میوزک کنسرٹس نہیں کرتا۔
Load Next Story