قائداعظم ٹرافی کا چوتھا مرحلہ کل سے شروع ہوگا
لاہور شالیمار کا سامنا اسلام آباد سے ہوگا، راوی ٹیم بہاولپور ریجن سے مقابلے کیلیے میدان میں اترے گی
لاہور شالیمار کا سامنا اسلام آباد سے ہوگا، راوی ٹیم بہاولپور ریجن سے مقابلے کیلیے میدان میں اترے گی۔ فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک کے مختلف شہروں میں جاری قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کا چوتھا مرحلہ ہفتے سے شروع ہوگا۔
لاہور شالیمار اور اسلام آباد کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گی، لاہور راوی کا سامنا بہاولپورسے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہوگا، پشاور اور ایبٹ آباد کے مابین میچ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، سیالکوٹ اور راولپنڈی کی ٹیمیں جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں مقابل ہونگی، فیصل آباد اور کوئٹہ کا مقابلہ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شیڈول ہے، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں حیدر آباد کی ٹیم میزبان سائیڈ سے مقابلے کیلیے اترے گی۔ ایونٹ میں اب تک مکمل ہونے والے 3 مراحل کے بعد گروپ ون میں راولپنڈی کی ٹیم 19 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، کراچی بلوز اتنے ہی مقابلوں میں 16 پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔ گروپ ون سے تیسری پوزیشن پر موجود سیالکوٹ کے پوائٹنس 12 ہیں، ابیٹ آباد چوتھے اور پشاور پانچویں نمبر پر ہے، بہاولپور اور لاہور راوی کی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہیں۔
گروپ ٹو میں کراچی وائٹس نے 3 میچوں میں 23 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے، لاہور شالیمار 18 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ملتان نے 3 میچوں میں 10 پوائٹنس حاصل کیے ہیں اور اس کی تیسری پوزیشن ہے، حیدر آباد 6 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھے اور فیصل آباد 3 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں ابھی تک فتح سے محروم ہیں۔ کراچی وائٹس کے میر حمزہ 3 مقابلوں میں 20 وکٹیں اپنے نام کرتے ہوئے اب تک ایونٹ کے سرفہرست بولر ہیں، کراچی بلوز کے زوہیب شیرا 19 کیساتھ دوسرے اور لاہور شالیمار کے بلاول 18 وکٹوں کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہیں، راولپنڈی کے حسیب اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔ بیٹنگ میں ایبٹ آباد کے ریحان آفریدی 3 میچوں میں 135 کی اوسط سے 405 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں، ان کا بہترین اسکور 139 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔
کراچی وائٹس کے فضل سبحان اتنے ہی مقابلوں میں 76 کی ایوریج سے 304 اسکور کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر ہیں، فضل کا بہترین اسکور 155 رنز ہے۔ ایبٹ آباد کے محمد نعیم نے 59.2 کی اوسط سے 296 رنز بنا کر تیسری پوزیشن پر قابض ہیں، ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 118 ہے۔ ایونٹ میں ملتان کے عامر یاسین نے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز پایا ہے، انھوں نے کوئٹہ کیخلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر 225 رنز کی اننگز تراشی تھی۔ ملتان ہی کے عثمان لیاقت نے فیصل آباد کے خلاف 176 رنز کی دوسری بڑی اننگز کھیلی ہے۔ ایبٹ آباد کے کامران غلام سیالکوٹ کے مقابل 176 رنز کی ناقابل شکست اننگز تراش کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا کارنامہ لاہور شالیمار کے محمد بلاول نے انجام دیا ہے، انھوں نے ملتان کیخلاف صرف 33 رنز کے عوض 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ فیصل آباد کے نصیر اکرم 6 وکٹوں کے ساتھ دوسری بہترین انفرادی کارکردگی کے حامل بولر ہیں۔