سربیا کو ڈیوس کپ ٹائٹل جتوانا ہدف ہے جوکووک
جمہوریہ چیک کیخلاف مقابلوں میں میزبان ٹیم کے تیپسرووچ انجرڈ ہوگئے
جمہوریہ چیک کیخلاف مقابلوں میں میزبان ٹیم کے تیپسرووچ انجرڈ ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
عالمی نمبر 2 نووک جوکووک نے سربیا کو دوسری مرتبہ ڈیوس کپ ٹرافی کا حقدار بنانا اپنا ہدف مقرر کرلیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں کامیابی سے میرے اے ٹی پی ٹور کا بہترین اختتام ہوسکے گا، واضح رہے کہ انھوں نے گذشتہ ہفتے لندن میں ورلڈ ٹور کے فائنلز کے ٹرافی میچ میں رافیل نڈال کو شکست دیکر اعزاز کا دفاع کیا تھا، ستمبر میں رافیل نڈال سے یو ایس اوپن فائنل ہارنے کے بعد سے مسلسل 22 میچز اور 4 ٹورنامنٹس جیتنے والے 26 سالہ سرب پلیئر نے جمہوریہ چیک سے ڈیوس کپ ٹائی میں فتح کو اپنا ہدف بنالیا، ان کا کہنا ہے کہ میں گذشتہ ڈھائی ماہ سے بہترین فارم میں ہوں۔
پراعتماد جوکووک کا کہنا ہے کہ جیت کا تسلسل 2010 کا دور دہرانے میں مدد دے گا، کامیابیوں سے ان کے ذاتی اہداف حاصل ہوسکیں گے اور وہ ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرکے کئی گرینڈ سلمز جیت سکیں گے ، دوسری جانب میزبان سربین ٹیم کو ان مقابلوں میں اپنے دوسرے معروف پلیئر جانکو تیپسرووچ کا ساتھ میسر نہیں ہوگا، سربین ٹینس فیڈریشن نے ٹائی کے ڈراز سے قبل اعلان کیا کہ تیپسرووچ ایڑی کی انجری کے پیش نظر ان مقابلوں میں حصہ نہیں لے پائیں گے، ڈیوس کپ میں جمہوریہ چیک کو اعزاز کے دفاع کا چیلنج درپیش ہے جبکہ سربیا نے اولین مرتبہ یہ ٹائٹل 2010 میں اپنے نام کیا تھا جبکہ 2011 میں اسپین نے ٹرافی اپنے قبضے میں کرلی تھی۔