بلدیاتی اداروں نے یوم عاشور پر صفائی کے انتظامات مکمل کر لیے اراکین اسمبلی کا شہر کا دورہ

بلدیہ شرقی نے نمائش چورنگی پر استقبالیہ کیمپ لگایا، رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کا دورہ

میونسپل کمشنر وسطی آفاق سعید کا رکن اسمبلی وسیم قریشی کے ہمراہ جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ، سہولتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ فوٹو اے ایف پی

بلدیہ شرقی کی جانب سے9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کو بلدیاتی سہولیات فراہم کی گئیں۔

جلوس کیلیے نمائش چورنگی پر مرکزی استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جہاں ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلیے بلدیہ شرقی کا عملہ موجود تھا جبکہ عزاداران حسین کی خدمت کے لیے طبی کیمپ اور سبیل کا بھی انتظام کیا گیا تھا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ایسٹ آغا پرویز،میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی فوکل پرسن جمشید زون شاہد اشرف چوہدری موجود تھے، حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل ،رکن صوبائی اسمبلی ا رشد وہرہ نے بلدیہ شرقی کی جا نب سے9 محرم الحرام کے جلوس کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا اور عزاداران امام حسین میں لنگر تقسیم کیا۔

حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے ،دہشت گرد اور انتہا پسندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی نے کہا ہے کہ یومِ عاشورباطل قوتوں کے خلاف تجدید عہد وفا کا دن ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم عاشور کو ملیر سے نکالے جانے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے دوران جلوسوں وامام بارگاہوں کے منتظمین سے گفتگو میں کیا۔


اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر غلام رسول نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر عزادارانِ حسین کی سہولت کے لیے طبی کیمپ اور جلوس کی گزرگاہوں پر سبیل لگائی گئی ہے ،بلدیہ شرقی کے میونسپل کمشنر کمال مصطفی کا یوم عاشور پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے حوالے سے انتظامات کے جائزے کے لیے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام امور کی مکمل نگرانی کی جائے اور عوام کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے اس موقع پر انھوں نے شاہ فیصل زون کے تحت قائم کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے تندہی سے فرائض انجام دیں۔



ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی منظور عباسی نے میونسپل کمشنر طارق مغل کے ہمراہ امام بارگاہ کوثر سے برآمد ہونے والے9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی قیادت کی، ایڈمنسٹریٹرنے جلوس میں بہترین نظم ضبط کا مظاہرہ کرنے پر شرکا اور جلوس کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا، علما کرام،عزاخانوں ،امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین نے ایڈمنسٹریٹر کو محرم الحرام پر سہولیات کی فراہمی کیلیے کی جانے والی کوششوں کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کے افسران اور عملے نے عاشورہ کے موقع پر عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کیلیے تندہی سے فرائض انجام دیے وہ لائق تحسین ہیں،رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں فرقہ ورایت کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے تمام مذاہب و عقائد کا احترام کیا جائے عزاداران حسین کو بہتر بلدیاتی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید کے ہمراہ نیو کراچی زون میں 9 محرم الحرام کے حوالے سے برآمد ہونے والے جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ، روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر وسطی آفاق سعید نے کہا کہ بلدیہ وسطی تمام مکاتب فکر کو بلا تفریقِ بلدیاتی سہولیات مہیا کر رہی ہے انھوں محرم الحرام کے تقدس ، مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات بشمول صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی مرمت کے ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انھیں مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عزاداران حسین کو تکلیف نہ ہو۔
Load Next Story