سچن کرکٹ کی تاریخ کے عظیم کھلاڑی ہیں برائن لارا
وہ اپنے کھیل میں محمد علی اور باسکٹ پلیئر مائیکل جورڈن ہیں، ویسٹ انڈین اسٹار
وہ اپنے کھیل میں محمد علی اور باسکٹ پلیئر مائیکل جورڈن ہیں، ویسٹ انڈین اسٹار۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی برائن لارا کا کہنا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کو تاریخ میں عظیم کھلاڑی کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔
بھارتی بیٹسمین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ممبئی آنے والے سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین نے کہا کہ کسی بھی دوسرے کھلاڑی کی نسبت سچن کا کرکٹ کیریئر سب سے اعلیٰ ہے، 44 سالہ لارا اور سچن کے ریکارڈز لگ بھگ ایک جیسے ہیں، 131 میچز میں لارا کی اوسط 53 رہی جبکہ ٹنڈولکر اوسط کے لحاظ سے 53 سے ذرا سا آگے ہیں، اگرچہ ٹنڈولکر نے 16 برس کی عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، وہ اپنے کیریئر کا اختتام لارا سے 96 زیادہ میچ کھیل کر کر رہے ہیں۔
لارا کا مزید کہنا تھا کہ ٹنڈولکر کا کرکٹ کے کھیل، اپنے ملک اور باقی دنیا پر ناقابل یقین اثر ہے، ان کے اعداد وشمار خود بولتے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ کوئی اور 16 برس کا نوجوان ایسا کیریئر بنائے گا اور 40 برس کی عمر میں اسے اس طرح خیرباد کہے گا جیسے سچن نے کیا۔ لارا نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ٹنڈولکر اپنے کھیل کے محمد علی اور مائیکل جورڈن ہیں، جب آپ عظیم باکسر اور باسکٹ بال کھلاڑیوں کا سوچتے ہیں تو ان کے نام ذہن میں آتے ہیں لیکن اگر آپ کرکٹ کی بات کریں گے تو آپ ضرور سچن کے بارے میں بات کریں گے۔