قوم انتہا پسندوں کے ظلم کیخلاف جدوجہد کاعزم کرے زرداری
ملک کو تنگ نظری کا شکار کرنیوالوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول، یوم عاشور پر پیغامات
ملک کوتنگ نظری کا شکار کرنیوالوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول، یوم عاشور پر پیغامات۔ فوٹو: فائل
سابق صدر آصف علی زرداری نے یومِ عاشور کے موقع پر قوم کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت ہمیں یکجہتی اور اتحاد کی سخت ضرورت ہے اور ہمیں ان لوگوں سے خبردار رہنے کی بھی ضرورت ہے جو ملک میں مذہبی اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں نے معصوم عوام پر اپنے نظریات ٹھونسے کیلیے ان سے جنگ کر رکھی ہے، ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ انتہاپسندوں کے ظلم اور جبر کیخلاف جدوجہد جاری رکھیںگے۔انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ فرقہ بندی سے بلند ہوکر اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں۔
این این آئی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پیغام میںکہا کہ حضرت امام حسینؓ اور اہلبیت کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ہمیں باطل قوتوںکیخلاف جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اختلافات بھلا کر ان قوتوں کا مقابلہ کریں جو پاکستان کو تنگ نظری کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔