نصیرالدین حقانی کا قتل پاکستان کیخلاف سازش ہے خورشید شاہ
حکومت اپنا نیٹ ورک بہتر بنائے اور تحقیقات کرے کہ اس واقعے میں کون ملوث ہے، گفتگو
نثار نے 6 ہفتوں کی بات کی ہے اگر اس دوران دہشتگردی کا واقعہ ہوگیا تو حکومت کیا کریگی؟ خورشید شاہ فوٹو: آن لائن/فائل
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ اپوزیشن طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔
نصیر الدین حقانی کے قتل میں سرکاری ادارے ملوث نہیں ہیں، یہ پاکستان کیخلاف سازش ہے،حکومت اپناانٹیلی جنس نیٹ ورک بہتر بنائے اورتحقیقات کرے کہ اس معاملے میں کون ملوث ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن کی حکمت عملی واضح ہے حکومت فیصلہ کرے کہ اس نے کیا کرنا ہے، وزیر داخلہ نے طالبان سے مذاکرات کے لیے6 ہفتوں کی بات کی ہے اگر 6 ہفتوں میں دوبارہ کوئی دہشتگردی کا واقعہ ہوجاتا ہے تو حکومت کیا کریگی؟۔