5 ماہ میں ہوشربا مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

20 کلو آٹے کا تھیلا 740 روپے سے بڑھ کر900، چینی 52 سے 60 روپے فی کلوتک پہنچ گئی، دالیں بھی مہنگی ہوگئیں

ٹماٹر 200، پیاز 80، آلو 100 روپے کلومیں بیچاجارہاہے، روٹی کی قیمت 5 سے 7 روپے ہوگئی، گوشت 300 روپے کلو ہوگیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

5 ماہ میں ہوشربا مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، اس عرصے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا740 روپے سے بڑھ کر900 روپے تک پہنچ گیا، چینی 52 سے 60 روپے کلوتک پہنچ گئی۔

مارکیٹ سروے کے مطابق ٹماٹرکی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جون میں ٹماٹر40 سے 60 روپے فی کلوتھا، پیاز کی قیمت 26روپے سے بڑھ کر 80 روپے کلوہو گئی ہے، آلوجون میں 24 روپے فی کلوفروخت ہو رہا تھا تاہم پانچ ماہ میں اس کی فی کلو قیمت 76 روپے اضافے کے ساتھ 100 روپے ہو گئی ہے۔




مسور کی دھلی ہوئی دال 107 روپے فی کلو سے بڑھ کر 113 روپے کی ہوچکی ہے جبکہ کچھ جگہوں پر یہ 130 روپے تک میں بھی فروخت ہورہی ہے، روٹی کی قیمت 5 روپے سے بڑھ کر 7 روپے تک ہو گئی ہے،بڑا گوشت 260 روپے فی کلو سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو جبکہ چھوٹا گوشت 460 روپے فی کلو سے بڑھ 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے چاول دودھ دہی وغیرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
Load Next Story