ٹانک سے مولانافضل الرحمن کے قریبی ساتھی شیربہادر اغوا
شیربہادر مروت کسی عزیز کی وفات کی پرفاتحہ خوانی کرنے کے بعدواپس آرہے تھے کہ اغوا ہوگئے
شیربہادر مروت کسی عزیز کی وفات کی پرفاتحہ خوانی کرنے کے بعدواپس آرہے تھے کہ اغوا ہوگئے فوٹو: فائل
جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے قریبی ساتھی شیربہادرمروت کو اغوا کرلیاگیا۔
تھانہ ملازئی میں شیربہادرمروت کے بھائی سیدبہادرکی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرکے مطابق ان کے بھائی شیربہادراس وقت لاپتہ ہوگئے جب وہ اپنے گائوں ملازئی سے گاؤں پنگ کسی عزیزکی وفات کی پرفاتحہ خوانی کرنے کے بعدواپس آرہے تھے اوررات گئے تک گھرواپس نہیں پہنچ سکے۔
انھوں نے خدشہ ظاہرکیاکہ انھیں نامعلوم افرادنے اپنے ماسٹرہیبت خان اورگاڑی سمیت اغوا کرلیاہے۔پولیس نے بھائی کی رپورٹ پرنامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی اورآخری اطلاعات تک مغوی کاکوئی سراغ نہ مل سکا۔