والد جج ہوتے توبھائی کی ضمانت ہوچکی ہوتی قادرگیلانی

منتخب وزیراعظم کوغیرآئینی طریقے سے ہٹایا گیا،احتجاجاً فیصلہ قبول کیا،اسمبلی میں خطاب

اسلام آباد:وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے قومی اسمبلی میں عبدالقادر گیلانی مصافحہ کررہے ہیں فوٹو : ایکسپریس

نومنتخب رکن قومی اسمبلی عبدالقادرگیلانی نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کوغیرآئینی ،غیر اخلاقی اور غیرجمہوری طریقے سے ہٹایا گیا۔

مٹھائیاں تقسیم کرنے والوں کو ڈوب مرنا چاہیے کہ عوام نے یوسف رضا گیلانی کی شکل میں مجھے منتخب کر لیا ، ہم نے احتجاجاًعدلیہ کے فیصلے کو قبول کیا،پارلیمنٹ سے سپریم کوئی ادارہ نہیں ۔


قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعداپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ جس نشست پر میں کامیاب ہوا ہوں وہ میرے والدکی خالی کردہ نشست تھی،وہ متفقہ وزیراعظم تھے لیکن غیر آئینی فیصلے سے منتخب وزیراعظم کو گھربھیج دیاگیا ۔

میرے والد نے آئین کی بالادستی کیلیے کام کیا،ججوں کوبحال کیا ان کااحترام کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ میرے والد جج ہوتے تو ایفی ڈرین کیس میں میرے بھائی کی ضمانت ہوچکی ہوتی۔

Recommended Stories

Load Next Story