ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہےزبیر
یوم عاشور پر راولپنڈی میں پرتشدد واقعات کی مذمت، فریقین سے پرامن رہنے کی اپیل
سنت حسین کے علمبرداروں کو چاہیے کہ پُرامن رہ کر ملی وحدت کو نقصان پہنچانے والی اسلام دشمن استعماری قوتوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ فوٹو : فائل
ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ و جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے یوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی میں پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیا ہے۔
انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ شرپسند عناصر ملک میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کے لیے اشتعال انگیز کارروائیاں کررہے ہیں تاکہ اسلام دشمن طاغوتی قوتوں کے مکروہ عزائم کی تکمیل کرسکیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی واقعہ کے پس پردہ کار فرما ہاتھوں کو بے نقاب کیا اور ذمے داروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے امت مسلمہ کو اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا اور اپنے عمل سے صبرو استقامت کا پیکر بن کر انسانیت کو صبرو برداشت اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا، سنت حسین کے علمبرداروں کو چاہیے کہ پُرامن رہ کر ملی وحدت کو نقصان پہنچانے والی اسلام دشمن استعماری قوتوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔