10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ کا آج دوبارہ آغاز
اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی کے آر ایل کی ٹیم کورنگی بلوچ اسٹیڈیم پر پاکستان نیوی کیخلاف صف آرا ہوگی
لیگ میں کے ای ایس کی ٹیم اب تک 13میچوں میں سے 9 میں کامیابی حاصل کرکے مجموعی طور پر31 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ فوٹو: فائل
10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ کا اتوار سے دوبارہ آغاز ہورہا ہے ،اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی کے آر ایل کی ٹیم کورنگی بلوچ اسٹیڈیم پر پاکستان نیوی کیخلاف صف آرا ہوگی۔
کے ایم سی اسٹیڈیم پر پاکا کا ٹکرائو پی اے ایف سے ہوگا، جبکہ افغان ایف سی کے پی ٹی بینظیر اسپورٹس کمپلیکس کے فٹبال اسٹیڈیم پر واپڈا کی منتظر ہوگی،لیگ میں کے ای ایس کی ٹیم اب تک 13میچوں میں سے 9 میں کامیابی حاصل کرکے مجموعی طور پر31 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
مسلم ایف سی چمن نے15 میں سے 8میچوںمیں جیت اپنے نام کر کے 29 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے، چمن ہی کے افغان ایف سی نے اتنے ہی میچ کھیل کر 6 میں فتح پائی اور وہ 22پوائنٹس پا کرتیسری پوزیشن پر قابض ہے، پاکستان نیوی کے17 میچوں کے بعد 22 پوائنٹس ہیں،پی آئی اے اور کے پی ٹی نے 15،15 میچوں کے اختتام پر21,،21 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔