پاکستان مودی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے سرتاج عزیز

آئندہ برس مئی میں بھارتی انتخابات میں پاکستان کے لئے کوئی امیدوار پسندیدہ نہیں، مشیر وزیراعظم

بغیر ثبوت کے کہنا مشکل ہے کہ کنٹرول لائن پرفائرنگ کا ذمے دارکون ہے، بھارتی اخبارکو انٹرویو۔ فوٹو: فائل

بھارتی اخبار''اکنامک ٹائمز'' نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے کامیاب ہونے پران کے ساتھ کام کرنے کیلیے تیارہے۔

آئندہ برس مئی میں بھارت میں ہونیوالے انتخابات میں پاکستان کے لیے کوئی پسندیدہ نہیں، تاہم دائیں بازو کے امیدوار نریندرا مودی اگرہندوستان کے اگلے وزیراعظم بنتے ہیں، تواسلام آباد ان کے ساتھ کام کرنے کیلیے تیار ہے، بھارتی اخبار''اکنامک ٹائمز ''کو دیے گئے انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہاکہ دونوں ملکوں کے ملٹری آپریشن کے ڈائریکٹرز جنرل کی میٹنگ جوتاخیرکاشکار ہے،اب منگل کوجب وہ ہفت روزہ ہاٹ لائن پر رابطہ کریں گے توامید ہے کہ اس دوران اس کا شیڈول بھی طے کرلیا جائے گا ۔




سرتاج عزیز نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ 6 اگست کے افسوسناک واقعے سے دوطرفہ تعلقات متاثرہوئے۔ اس مرحلے پر بغیرثبوت کے یہ کہنا مشکل ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا ذمے دار کون ہے۔ اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی صورتحال کو 2003ء کی سطح پر لایا جائے۔
Load Next Story