سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو ایک ماہ کی مہلت مل گئی

تمام تجارتی مراکز اور کارخانوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی تلاش کا عمل جاری رہے گا, سعودی وزارت محنت

جن غیر ملکیوں کے کاغذات کی درستی آخری مراحل میں ہے انھیں مزید ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی، سعودی وزارت محنت فوٹو: فائل

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو کاغذات درست کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مل گئی ۔


ہفتے کو میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تجارتی مراکز اور کارخانوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی تلاش کا عمل جاری رہے گا۔ جن غیر ملکیوں کے کاغذات کی درستی آخری مراحل میں ہے انھیں مزید ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ مطلوبہ شرائط پوری کرسکیں۔
Load Next Story