امریکی کرکٹرز شراب کے نشے میں ٹیم میٹنگ میں پہنچ گئے

ان کی حالت زیادہ خراب تھی اور انھوں نے ہیڈ کوچ جیمز پیمنٹ سے بھی بدزبانی کی۔

ان کی حالت زیادہ خراب تھی اور انھوں نے ہیڈ کوچ جیمز پیمنٹ سے بھی بدزبانی کی۔ فوٹو: فائل

امریکی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اسٹیون ٹیلر اور کھلاڑی موناک پٹیل یواے ای میں ٹیم میٹنگ میں شراب پی کر آگئے تھے۔

''کرک انفو'' ویب سائٹ نے اس حوالے سے دستاویز دیکھنے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے، رپورٹ کے مطابق اسٹیون ٹیلر کو اسی وجہ سے نائب کپتانی سے الگ کیا گیا،اس موقع پر ان کی حالت زیادہ خراب تھی اور انھوں نے ہیڈ کوچ جیمز پیمنٹ سے بھی بدزبانی کی۔


امریکی کرکٹ حکام کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 13 دسمبر کو ٹیم میٹنگ میں ٹیلر اور دیگر پلیئرز نشے کی حالت میں تھے، اس میں موناک پٹیل بھی شامل ہیں، یہ اسکاٹ لینڈ کیخلاف یواے ای میں شیڈول سیریز کے آخری ون ڈے سے قبل کی شب کا واقعہ ہے، حکام نے دیگر 2 پلیئرز کے نام ظاہر نہیں کیے۔

 
Load Next Story